QR CodeQR Code

آصف زرداری نے عمران خان کی جان لینے کیلئے دہشتگرد گروپ انگیج کیا ہے، شیخ رشید

27 Jan 2023 11:34

نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان رانا ثناء اللہ کے اشاروں پر کام کرتا ہے، لیکن رینجرز اور ایف سی کا احترام ہے، پولیس اور ایف آئے اے سوچ سمجھ کر لال حویلی آئے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشتگرد عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں اور آصف زرداری نے عمران خان کی جان لینے کیلئے دہشتگرد گروپ انگیج کیا ہے۔ لال حویلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایف سی اور رینجرز کو لال حویلی آنے سے روکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر پہلے بھی 4 حملے ہوچکے ہیں اور لال حویلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اور اب مجھے کچھ ہوا تو رانا ثناء، شہباز شریف، زرداری ذمہ دارہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لال حویلی پر رینجرز اور ایف سی نہ آئے، باقی جو آئے اسے نپٹ لینگے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی کا کیس عدالت میں ہے اور لال حویلی ہماری ملکیت ہے، اگر نہ ہو تو ہم قومی مجرم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان رانا ثناء اللہ کے اشاروں پر کام کرتا ہے، لیکن رینجرز اور ایف سی کا احترام ہے، پولیس اور ایف آئے اے سوچ سمجھ کر لال حویلی آئے۔


انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کررہا ہے  اور میرے پاس ثبوت ہیں آصف زرداری نے دہشت گردوں کو ہائر کیا ہے اور ان کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے یہ لوگ اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارینگے اور ی ٹی آئی کی مزید خدمت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی وزارت اعلٰی کیلئے نااہل ہے اور نواز شریف نے محسن نقوی کو لگوا کر غلطی کی ہے، وہ ن لیگ نہیں زرداری کیلئے کام کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم محسن نقوی کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں جو آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئین کے تحت 90 روزمیں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ضروری ہیں، لیکن حکومت صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات نہیں کرارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1037976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037976/ا-صف-زرداری-نے-عمران-خان-کی-جان-لینے-کیلئے-دہشتگرد-گروپ-انگیج-کیا-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org