0
Friday 27 Jan 2023 11:35

سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے، جمعیت نظریاتی

سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے، جمعیت نظریاتی
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص، مرکزی سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی اور دیگر نے کہا ہے کہ سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں احتجاج کیا جائے گا۔ تمام آئمہ و خطباء قرآن کی بے حرمتی کرنے پر سویڈن اور ہالینڈ کے خلاف قرارداد لائیں اور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ خطبات میں پیغام دیا جائے کہ مسلمان شعائر اللہ کی توہین کھبی برداشت نہیں کر سکتے ہیں اور حکمران سویڈن کی معافی تک توہین قرآن پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔ انکا کہنا تھا کہ سویڈن کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے اور عالمی سطح پر او آئی سی بھی آواز اٹھائے۔ سویڈن کے واقعے سے دو ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کفری قوتیں اسلام اور شعائر اللہ کی توہین سے عالم اسلام کی غیرت کو جھنجھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلاموفوبیا مسلسل مذہبی شعائر اللہ کی توہین کی جسارت کرنے سے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکا رہے ہیں۔ اسلاموفوبیا نے اسلام دشمنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ شعائر اللہ کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے اور مرتکب توہین کو سزائے موت کا اعلان کیا جائے۔ اسلام کسی مقدس کتاب کو جلانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ آزادی رائے نہیں بلکہ سرعام اسلام دشمنی ہے۔ آج حضرت محمد (ص) اور قرآن کی بے حرمتی کے خلاف آواز نہیں اٹھایا تو روز قیامت ہم کس منہ سے اللہ کی معافی اور حضرت محمد (ص) کی شفاعت کے طلبگار بنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1037977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش