0
Friday 27 Jan 2023 11:58

یونیورسٹیز اور انڈسٹری کا باہمی تعاون ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، احسن اقبال

یونیورسٹیز اور انڈسٹری کا باہمی تعاون ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹریننگ فراہم کرنا ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت انجینئیرنگ شعبے میں نصاب کی اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی یونیورسٹیوں میں انوویشن ایکو سسٹم بنانے کی اشد ضرورت ہے، انجینئیرنگ یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس کو نئے تکنیکی ہنروں سے آراستہ کرنا یونیورسٹیز کا فرض ہے، پاکستان انجینئیرنگ کونسل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن باہمی اشتراک سے انجینئیرنگ کے تعلیمی نصاب کو عالمی رجحانات سے ہم آہنگ کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوموں کی بقا کا دارومدار انکے کلاس رومز اور لیبارٹریز میں صلاحیت پہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یو ای ٹیز کے لئے 6 ارب روپے کی لاگت سے لیبارٹریوں کو جدید بنانے کا منصوبہ منظور کیا، یو ای ٹی کو انجینئیرنگ کی دنیا میں عالمی برانڈ بنائیں گے، چوتھے صنعتی انقلاب کیلئے نوجوانوں کو تعلیم اور ٹریننگ فراہم کرنا ترجیح ہے، یونیورسٹیز اور انڈسٹری کا تعاون ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، انجینئیرنگ یونیورسٹیوں کی فنڈنگ ان کی ریسرچ اور کارکردگی کی بنیاد پہ کی جائیگی۔ احسن اقبال نے کہا کہ یونیورسٹیز کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سروس میں بھی کردار ادا کرنا چاہیے، مسلمانوں کے عہد رفتہ سے سبق لیتے ہوئے مشاہدہ اور تحقیق کی صلاحیتیں پیدا کرنی چاہیں، یونیورسٹیز کو اچھی کارپوریٹ گورننس کے معیار پہ منظم ہونا ہو گا، فارغ التحصیل طلباء ماہر انجینئیر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین شہری بھی بن کر نکلیں، انجینئیرنگ کے نصاب میں وسعت پیدا کر کے غیر تکنیکی مضامین بھی نصاب میں شامل کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1037982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش