0
Friday 27 Jan 2023 11:50

عالمی برادری جنین پر صیہونی حملے کا فی الفور نوٹس لے، حسین امیر عبداللہیان

عالمی برادری جنین پر صیہونی حملے کا فی الفور نوٹس لے، حسین امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ غاصب صہیونی رژیم اسرائیل کی جانب سے جنین کے فلسطینی مہاجر کیمپ پر حملے کے خلاف ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جنین کے مزاحمتی محاذ کو مستحکم اور ناقابل تزلزل قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں ہونے والے غاصب صہیونی مظالم کا فوری نوٹس لے۔ اس حوالے سے عربی و فارسی میں جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹر پیغام میں حسین امیر عبداللہیان نے لکھا ہے کہ جنین کے مہاجر کیمپ پر غاصب صیہونیوں کا وحشیانہ حملہ اور قتل عام؛ مجرم رژیم کے خلاف عالمی برادری خصوصا اسلامی ممالک کے فی الفور اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جنین کا مزاحمتی محال انتہائی مستحکم ہے جس میں عقب نشینی کا شائبہ تک نہیں پایا جاتا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں جمعرات کے روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بھی دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع جنین مہاجر پر اپارتھائیڈ صیہونی رژیم کے حملے، کہ جس میں دسیوں بیگناہ فلسطینی شہید و زخمی ہوئے تھے، کی شدید مذمت کی تھی۔  
 
خبر کا کوڈ : 1037984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش