QR CodeQR Code

ملتان، نجف علی خان شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد، حلف اُٹھا لیا

27 Jan 2023 12:53

نجف علی خان اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ایس یو سی ملتان کی ضلعی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے تاہم اس سال ضلعی کابینہ میں نئے چہروں کو متعارف کرایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان کے نومنتخب ضلعی صدر مولانا اعجاز حسین بہشتی نے نجف علی خان کو ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا، نئے ضلعی جنرل سیکرٹری نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ نجف علی خان پیشے کے اعتبار سے ہومیو ڈاکٹر ہیں، اس سے قبل وہ مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ایس یو سی ملتان کی ضلعی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے تاہم اس سال ضلعی کابینہ میں نئے چہروں کو متعارف کرایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1037990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037990/ملتان-نجف-علی-خان-شیعہ-علماء-کونسل-کے-ضلعی-جنرل-سیکرٹری-نامزد-حلف-ا-ٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org