QR CodeQR Code

بجلی کے طویل بریک ڈاون کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

27 Jan 2023 13:01

کمیٹی کو سات روز کے دوران مفصل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بریک ڈاؤن کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیساتھ ساتھ آئندہ ایسے بریک ڈاؤنز سے بچنے پر مبنی رپورٹ تیار کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی سات روز میں ذمہ داروں کا تعین کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔ وزارت پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی خان، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر قائداعظم سولر پراجیکٹ اختر حسین میو اور چیئرپرسن الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ٹیکسلا یونیورسٹی طاہر ندیم کو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کو سات روز کے دوران مفصل رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بریک ڈاؤن کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیساتھ ساتھ آئندہ ایسے بریک ڈاؤنز سے بچنے پر مبنی رپورٹ تیار کرے گی۔ واضح رہے کہ این ٹی ڈی سی کی رپورٹ جاری ہونے پر نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کیونکہ بریک ڈاؤن کی وجہ سے مسلسل چودہ گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔


خبر کا کوڈ: 1037992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037992/بجلی-کے-طویل-بریک-ڈاون-کی-تحقیقات-کیلئے-کمیٹی-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org