QR CodeQR Code

حکومت تحریک انصاف کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتی، اس لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے، زین قریشی

27 Jan 2023 13:08

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما نے کہا ہے کہ حکومت نے غیرآئینی و غیرقانونی اقدامات میں آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، تحریک انصاف کے کارکن گھبرانے والے نہیں، ان کے حوصلے بلند ہیں، حکمران جو مرضی کر لیں الیکشن سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہتھکڑیاں، جیلیں، تشدد جمہوری سفر کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، حکومت یہ سب اقدامات الیکشن نہ کروانے کیلئے کررہی ہے۔ حکومت تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتی اس لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ حکومت نے غیرآئینی و غیرقانونی اقدامات میں آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکن گھبرانے والے نہیں، ان کے حوصلے بلند ہیں، حکمران جو مرضی کر لیں الیکشن سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 217 کی یونین کونسل 53 میں لیاقت چنگڑ کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا امپورٹڈ حکمران ناکام ترین حکمران ثابت ہوئے ہیں۔ ان سے نہ تو ملک چلتا ہے اور نہ ہی معیشت کا پہیہ۔ ان کی نااہلی کی بدولت معیشت کا جنازہ نکل گیا ہے۔ عوام سے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے۔ آٹے کے لئے لوگ لمبی قطاروں میں لگے ہوئے ہیں۔ حکمران تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کاررائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، اتنی فکر عوام کی ہوتی تو آج عوام کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔


خبر کا کوڈ: 1037994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037994/حکومت-تحریک-انصاف-کا-سیاسی-میدان-میں-مقابلہ-نہیں-کرسکتی-اس-لیے-اوچھے-ہتھکنڈوں-پر-ا-تر-آئی-ہے-زین-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org