0
Friday 27 Jan 2023 13:18

ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ حسن ہمدانی کی علامہ وسیم عباس سے ملاقات، ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ حسن ہمدانی کی علامہ وسیم عباس سے ملاقات، ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے رہنما و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب کی ملتان میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی سے ملاقات، متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے ممبر نے ایم ڈبلیو ایم کے نومنتخب صدر کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب، پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان و صوبائی صدر مجلس علماء شیعہ جنوبی پنجا ب علامہ قاضی نادر حسین علوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ حسن رضا ہمدانی نے علامہ وسیم معصومی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داریاں قوم کی امانت ہیں ہمیں اپنے اخلاص کے ساتھ اس قومی ذمہ داری کو ادا کرنے کی جدوجہد کرنی چاہیے، اس وقت ملت تشیع سخت اضطراب میں ہے، مجلس وحدت مسلمین نے ہر میدان میں قوم کی ترجمانی کی ہے اور انشاء اللہ آگے بھی ہر میدان میں موجود رہیں گے۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے ایم ڈبلیو ایم شمالی پنجاب کے صوبائی رہنما کا ملتان آمد پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1037996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش