QR CodeQR Code

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 265 روپے کا ہوگیا

27 Jan 2023 13:52

ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے ان 2 دنوں میں پاکستان کے قرضوں میں 3950 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، جمعہ کو کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 262 روپے کا ہوگیا۔ گذشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق بازار میں ڈالر بیچنے والے 259 روپے مانگ رہے ہیں۔ انٹر بینک میں 2 دن کے دوران ڈالر 31 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے ان 2 دنوں میں پاکستان کے قرضوں میں 3950 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں 3 دن میں ڈالر 24 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1038002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038002/اوپن-مارکیٹ-میں-ڈالر-265-روپے-کا-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org