0
Friday 27 Jan 2023 14:00

آلودگی پھیلانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں لیکن ہمیں 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، احسن اقبال

آلودگی پھیلانے میں ہمارا کوئی کردار نہیں لیکن ہمیں 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور تسلسل سے ہی معاشی مشکلات سے نکالاجاسکتا ہے، ٹیکنیکل پاکستان کی بالادستی کے لئے انجینئرز کیڈر سروس کا آغاز کیا جانا چاہئے۔ اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی برآمدات آئندہ پانچ سال میں 100 ارب ڈالر سے اوپر لے جائیں تو ہم کامیاب ہوسکتے ہیں، ریلوے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لئے کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے، اس کےلئے ایم ایل ون کا منصوبہ 2017 میں تیارکیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ہم نے ریلوے ٹریک کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بچھانے کا عمل شروع کیا، تاہم حکومت تبدیل ہونے کے بعد اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈالا گیا اور آج ہم وہیں سے دوبارہ شروع کررہے ہیں، چین نے اس منصوبے کے تحت بوگیاں تیار کرکے بھجوا دیں تاہم ہم ایم ایل ون کو حتمی شکل نہیں دے سکے، سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسائل ہیں، دنیا میں آلودگی میں ہمارا کوئی کردار نہیں، لیکن ہمیں 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، موجودہ حکومت گزشتہ دور کی معاشی آلودگیوں کا بوجھ اتار رہی ہے، ہم چیلنج پر پورا اتریں گے اور ملک کو اس گرداب سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی انتظامی ڈھانچے میں انجینئرز کا کیڈر موجود نہیں، ٹیکنیکل پاکستان کو بالادستی دینے کے لئے یہ کیڈر بھی شروع کرنا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ پاکستان کو آگے بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے گرین لائن ٹرین سروس شروع کرنے پر وزارت ریلوے اور وزیر ریلوے کو مبارکباد دی۔
 
خبر کا کوڈ : 1038003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش