0
Friday 27 Jan 2023 18:36

ہالینڈاور سوئیڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہیں، حاجی حنیف طیب

ہالینڈاور سوئیڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہیں، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم حاجی محمد حنیف طیب نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہالینڈاور سوئیڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے اسے انتہائی شرمناک، عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آزاری، بین المذاہب ہم آہنگی کو سبوتاژ اور کسی بھی مذہب کی تعلیمات کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر اسلام کی مقدس کتاب کی توہین کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں ہونی چاہیئے، اس طرح کی حرکت کرنیوالے ذہنی مریض، شدت پسند عالمی دہشت گرد ہیں، اقوام متحدہ، بین المذاہب ہم آہنگی کے دعویداروں کی خاموشی جرم کے برابر شریک اور غفلت کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اسلام فوبیا کی قرارداد منظور کی تھی، اس طرح کے واقعات کو ہونا مسلم حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ صرف مذمتی بیان دینا کافی نہیں، اسلاموفوبیا کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر او آئی سی بیداری کا ثبوت دیں، عالمی سطح پر اور ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کریں، ایک مستقل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے واقعات کا فوری ہنگامی نوٹس لینے کے فرائض سرانجام دے، اسلاموفوبیا کا خاتمہ اجتماعی کاوشوں سے ہی ممکن ہے۔ اجتماع سے مولانا فیاض احمد قادری نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1038039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش