0
Friday 27 Jan 2023 18:37

فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
اسلام ٹائمز. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فوادچوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں فواد چوہدری کا میڈیکل کیا جائے گا اور میڈیکل چیک اپ کے بعد انہیں بیرک الاٹ کی جائے گی۔ جیل ذرائع بتاتے ہیں کہ فواد چوہدری کو بی کلاس دینی ہے یا نہیں اس پر فیصلہ نہیں ہو سکا. دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کےخلاف نفرت پھیلانے کا کیس میں انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے 2 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ پولیس نے فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، پولیس کے مطابق فواد چوہدری کا وائس میچ ٹیسٹ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہے، ان کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ لاہورسے کروانا ہے، پولیس نے مؤقف اپنایا کہ وقت کی کمی کے باعث فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ نہ کروایا جا سکا۔ فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق فواد چوہدری کو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیلیے لاہور لے کر جانا ضروری ہے،  تفتیش کیلئے ان کا موبائل اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنا لازم ہے۔

فیصلے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے موبائل سم بند کرنے کی استدعا کی گئی جو پولیس کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ میرا موبائل فون اسلام آباد پولیس کے پاس ہے۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ پولیس کی مزید جمسانی ریمانڈ کی استدعا میرٹ پرنہیں بنتی، فواد چوہدری کو 10 فروری کو عدالت دوبارہ پیش کیا جائے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے پولیس کی فواد چوہدری کا مزید ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. 
خبر کا کوڈ : 1038040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش