QR CodeQR Code

گلگت، محکمہ برقیات کے صارف کو ساڑھے 13 کروڑ روپے کا بل تھما دیا

27 Jan 2023 21:26

ادھر وزیر اعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمکہ برقیات میں کمپیوٹرائزڈ بلنگ کا نیا نظام نافذ العمل ہے۔ غلطیوں کی گنجائش موجود ہے۔ لہٰذا عوام زائد بل کی صورت میں اپنی شکایات اپنے متعلقہ ضلع کے کمپلنٹ آفیسر کے پاس جمع کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ برقیات گلگت کا انوکھا کارنامہ، دنیور سے تعلق رکھنے والے صارف کو 13 کروڑ 69 لاکھ روپے کا بل تھما دیا۔ بل دیکھ کر صارف چکرا کر رہ گیا۔ ساڑھے تیرہ کروڑ روپے کا بل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ نے انکوائری بٹھا دی اور صارف سے معذرت کرتے ہوئے درستگی کرا دی۔ ماضی میں بھی گلگت میں محکمہ برقیات کی جانب سے لاکھوں روپے کے بل دیئے کے واقعات تواتر کے ساتھ ہوتے رہے ہیں۔ گزشتہ سال گلگت کے کئی دکانداروں کو پچاس سے ستر لاکھ روپے کا بل تھما دیا گیا تھا۔ ادھر وزیر اعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمکہ برقیات میں کمپیوٹرائزڈ بلنگ کا نیا نظام نافذ العمل ہے۔ غلطیوں کی گنجائش موجود ہے۔ لہٰذا عوام زائد بل کی صورت میں اپنی شکایات اپنے متعلقہ ضلع کے کمپلنٹ آفیسر کے پاس جمع کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 1038064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038064/گلگت-محکمہ-برقیات-کے-صارف-کو-ساڑھے-13-کروڑ-روپے-کا-بل-تھما-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org