QR CodeQR Code

مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، شہباز شریف

27 Jan 2023 21:50

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 10فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 10فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا اور خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1038066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038066/مشرق-وسطی-میں-پائیدار-امن-دو-ریاستی-حل-سے-ہی-ممکن-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org