0
Friday 27 Jan 2023 21:50

مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، شہباز شریف

مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت 10فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا اور خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1038066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش