0
Friday 27 Jan 2023 20:38
عمران خان کو جیل میں دیکھ رہا ہوں

4 سال کی گندگی 4 ماہ میں ختم نہیں کی جا سکتی ایک سال تو دیں، کیپٹن صفدر

مریم نواز سے عہد لیں گے کہ 2018ء کا الیکشن چوری کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں
4 سال کی گندگی 4 ماہ میں ختم نہیں کی جا سکتی ایک سال تو دیں، کیپٹن صفدر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس ملک کو سری لنکا بنا دیا، میں عمران خان کو جیل میں دیکھ رہا ہوں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں سازش کے ذریعے عمران خان کو لایا گیا، الیکشن سے پہلے معیشت کو ٹھیک کیا جائے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ چار سال کی گندگی 4 ماہ میں ختم نہیں کی جا سکتی ایک سال تو دیں، مجھ پر 28 مقدمے ہیں، ہر روز عدالت میں ہوتا ہوں۔ رہنماء مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کا نظریہ آگے چلانے کیلئے آرہی ہیں، مریم نواز سے عہد لیں گے کہ 2018ء کا الیکشن چوری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے استقبال کی کوئی تیاری نہیں کی، نواز شریف سرپرائز دیں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن عمران خان کو جتوانے کیلئے پاناما میں نواز شریف کو پھنسایا گیا، نواز شریف اور مریم نواز کو سات، سات سال قید کی سزا دی گئی۔ رہنماء مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف نے دنیا کا پریشر برداشت کرکے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، مگر انہیں اٹک قلعہ میں قید کرکے ہائی جیکر بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران کہتا ہے کہ الیکشن کرواؤ، ہم الیکشن کروائیں گے اور جیتیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1038068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش