QR CodeQR Code

پشاور، قرآن کی بے حرمتی کیخلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی

27 Jan 2023 23:18

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت اللہ خان نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ سے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، سویڈن میں ہونے والا واقعہ مسلمانوں کے لئے تکلیف دہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق کی اپیل پر خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے ہوئے، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف تاریخی مسجد مہابت خان پشاور سے ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ہدایت اللہ خان جنرل سیکرٹری جما عت اسلامی ضلع پشاور، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان اور این اے امیر سراج الدین قریشی نے کی۔ اس موقع پر خالد گل میہمند، حاجی طاھر زرین، طارق متین اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت اللہ خان نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعہ سے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، سویڈن میں ہونے والا واقعہ مسلمانوں کے لئے تکلیف دہ ہے، جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی، اقوام متحدہ اور مسلم دنیا کے حکمران ان واقعات کی روک تھام کے لئے فوری ایکشن لیں اور عالمی سطح پر ایسا قانون بنایا جائے۔ جس سے اسلام اور دیگر مذاہب کے خلاف کسی کو ہرزہ سرائی کی جرات نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 1038071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038071/پشاور-قرآن-کی-بے-حرمتی-کیخلاف-جماعت-اسلامی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org