اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پروا میں شہید ہونے والے عامر عباس بلوچ کی رسم سوئم ان کے آبائی علاقہ میں ادا کردی گئی، جس میں علاقہ کے شیعہ، سنی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر علمائے کرام، تنظیمی رہنماء، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عمائدین بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ عامر عباس کو دو روز قبل دہشتگردوں نے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔