QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان

27 Jan 2023 23:38

انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کردیا۔ اپنے تحریر کردہ مراسلے میں انہوں نے کہا کہ میں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران کسی بھی قسم کی سرکاری مراعات یا تنخواہ نہیں لوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نگراں صوبائی وزیر حاجی محمد غفران نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کردیا۔ اپنے تحریر کردہ مراسلے میں انہوں نے کہا کہ میں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران کسی بھی قسم کی سرکاری مراعات یا تنخواہ نہیں لوں گا اور اس سے دستبراداری کا اعلان کرتا ہوں۔ اُدھر گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی وزیر کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں نگران صوبائی کابینہ کے 15ویں رکن منظور خان آفریدی نے بحیثیت نگران صوبائی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر منظور خان آفریدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر منظور خان آفریدی کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں نگران صوبائی وزراء شفیع اللہ، فضل الٰہی، حامد شاہ، کمشنر پشاور ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1038085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038085/خیبر-پختونخوا-کے-نگراں-وزیر-حاجی-غفران-کا-تنخواہ-اور-مراعات-نہ-لینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org