QR CodeQR Code

عمران نیازی میں آپکو آئینہ دکھاؤں گا

معاشی مسائل کی تمام ذمہ داری عمران خان اور انکی حکومت پر آتی ہے، اسحاق ڈار

ہمارے پاس دو راستے تھے، سیاست بچائیں یا ریاست، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی

27 Jan 2023 21:43

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے گذشتہ دور میں ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کا طوفان عمران خان کی وجہ سے آیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران نیازی میں آپ کو آئینہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے آج جو حالات ہیں، وہ عمران نیازی کی وجہ سے ہیں، پاکستان کی آج کی تباہی کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹی پریس کانفرنس کی، عمران نیازی جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، عمران خان نے آج پھر ایک جھوٹ بولا، عمران خان کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے، ہمارے پاس دو راستے تھے، سیاست بچائیں یا ریاست بچائیں، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی مسائل کی تمام ذمہ داری عمران خان اور ان کی حکومت پر آتی ہے، عمران خان ہم آپ کی تباہی کو ٹھیک کر رہے ہیں، ہم نے جی ڈی پی گروتھ 6.10 فیصد پر چھوڑی تھی، ہمارے گذشتہ دور میں ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کا طوفان عمران خان کی وجہ سے آیا۔


خبر کا کوڈ: 1038086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038086/معاشی-مسائل-کی-تمام-ذمہ-داری-عمران-خان-اور-انکی-حکومت-پر-ا-تی-ہے-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org