0
Saturday 28 Jan 2023 00:06

حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین

حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپیہ 2 دن میں 34 روپے گرگیا ہے، آئی ایم ایف اس لیے ان کے پاس نہیں آ رہا کہ ان کا بجٹ خسارہ 3 کھرب سے زائد کا ہے اور اب نئے ٹیکس کے ساتھ پٹرول کی قیمت بڑھادی جائے گی اور بجلی کا یونٹ اب یہ 50 روپے تک لے کر جائیں گے۔ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ وہ وزیر ہے جو کہتا تھا کہ جہاز پر چڑھتے ہیں ڈالر آئیں گے اور 1200 ارب روپے قرضہ کم ہوا گا، جب ہم چھوڑ کر گئے تھے تو ڈالر 182 روپے تھا۔ شوکت ترین نے کہا کہ انہوں نے 2 دونوں میں 4 کھرب سے زائد کا قرضہ بڑھا دیا ہے، ملکی ذخائر اس وقت 4 ارب ڈالر سے کم ہو گئے ہیں، اس وقت ایف بی ار کا ریونیوز اپنے ٹارگیٹ سے 400 ارب روپے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کیا تو باقی دوست ممالک بھی پیسے نہیں دیں گے، یہ تو آئی ایم ایف کے سامنے بالکل لیٹ گئے ہیں، ان کا سرکولر ڈیٹ اس وقت تین اشارہ دو ٹریلین پر چلا گیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت یہ ہدف سے 800 ارب روپے شارٹ ہیں، سی پی آئی تیس سے پنتیس فیصد پر جاتا دیکھیں گے، مہنگائی کا طوفان بدتمیزی آنے والا ہے اور بے روزگاری بڑھے گی۔ شوکت ترین نے کہا کہ کاروبار بند ہو رہے چھ فیصد جو معیشت بڑھی رہی تھی لیکن ہمارا تخمینہ ہے کہ یہ منفی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1038087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش