QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی

28 Jan 2023 00:18

واضح رہے کہ علی وزیر پر چارسدہ میں اداروں کے خلاف شر انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ کیا گیا تھا، رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف 19 مختلف مقدمات درج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 5 لاکھ روپے اور دو نفری مچلکوں پر ضمانت دے دی۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔ علی وزیر کے وکیل شیر افضل مروت اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے علی وزیر کو 5 لاکھ روپے اور دونفری مچلکوں پر ضمانت دی۔ واضح رہے کہ علی وزیر پر چارسدہ میں اداروں کے خلاف شر انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ کیا گیا تھا، رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف  19 مختلف مقدمات درج ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 1038088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038088/پشاور-ہائیکورٹ-نے-رکن-قومی-اسمبلی-علی-وزیر-کی-ضمانت-منظور-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org