0
Saturday 28 Jan 2023 01:47

آصف زرداری کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوتا تو عمران خان کو سزا ملنی چاہیے، قمر زمان کائرہ

آصف زرداری کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوتا تو عمران خان کو سزا ملنی چاہیے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری پر عمران خان کے الزام کو گھناؤنا قرار دے کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وتیرہ بنا لیا ہے کہ اپنے مخالفین پر جو منہ میں آئے الزام لگا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے الزام کو چھوڑنا نہیں چاہیے اور چھوڑیں گے بھی نہیں، الزام سچا ہے تو ملزم کو سزا ملنی چاہیے، الزام ثابت نہیں ہوتا تو عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے خود پر حملے کی جو جے آئی ٹی بنائی، اس کے ارکان نے بھی کہا کہ ہمیں ملزم تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ قمر زمان کائرہ نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات دیر سے کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی صحت اچھی نہیں مگر آئین جو کہتا ہے اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔
 
خبر کا کوڈ : 1038095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش