0
Saturday 28 Jan 2023 02:48

امریکہ، 12 سال سے سسرالیوں کے جبر کی شکار پاکستانی خاتون کو انصاف مل گیا

امریکہ، 12 سال سے سسرالیوں کے جبر کی شکار پاکستانی خاتون کو انصاف مل گیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ورجینیا میں 12 سال سے سسرالیوں کے جبر کی شکار پاکستانی خاتون کو انصاف مل گیا۔ ورجینیا کی عدالت نے خاتون کی ساس اور اس کے دو بیٹوں کو جیل بھیج دیا، مجرموں پر متاثرہ خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم  دیا۔ 80 سالہ زاہدہ امان اور ان کے دو بیٹے خاتون پر گھریلو تشدد میں ملوث پائے گئے، عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون سے جبری مشقت کروائی جاتی تھی، بچوں کے سامنے تشدد کیا جاتا تھا۔ متاثرہ خاتون سے سفری دستاویزات چھین کر رکھ لی تھیں، پاکستان میں گھر والوں سے رابطہ بھی  منقطع کر رکھا تھا۔ عدالت نے مئی 2022 میں کیس کی سماعت کی اور رواں برس 24 جنوری کو فیصلہ دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1038116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش