QR CodeQR Code

انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا؟ ملک احمد خان

28 Jan 2023 00:32

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن 35 دن آگے گئے تھے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں، ہم اسکے لیے تیار ہیں، ہم ان سے ہزار ہا درجے بہتر ہیں، ہم جیتیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا، آرٹیکل 6 تو قاسم سوری، عارف علوی اور عمر سرفراز چیمہ پر لگنا چاہیئے تھا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن 35 دن آگے گئے تھے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں، ہم اس کے لیے تیار ہیں، ہم ان سے ہزار ہا درجے بہتر ہیں، ہم جیتیں گے۔ آصف علی زرداری پر الزام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی چیز کے زیر اثر ہیں، ان کا معائنہ کرائیں۔ عمران خان وزیر آباد واقعے سے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1038119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038119/انتخابات-ا-گے-بڑھ-گئے-ا-رٹیکل-6-کیسے-لگے-گا-ملک-احمد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org