0
Saturday 28 Jan 2023 06:59

مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ کا واقعہ، کم از کم 8 صیہونی ہلاک

مقبوضہ فلسطین میں فائرنگ کا واقعہ، کم از کم 8 صیہونی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عبرانی میڈیا نے مقبوضہ قدس میں فدائی حملے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد کے زخمی اور ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔ عبرانی ذرائع ابلاغ نے جمعے کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کے واقعے کی خبر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ اسی سلسلے میں صیہونی پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس فدائی حملے میں ملوث فلسطینی حریت پسند کا پیچھا کرنے کے بعد اسے شہید کر دیا گیا ہے۔ عبرانی خبر رساں اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ واقعے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے اس امر کی نشاندہی بھی کی کہ فدائی حملے کے بعد تقریباََ بیس منٹ تک کوئی بھی صیہونی فوج اور پولیس کا اہلکار جائے وقوعہ کے قریب نہیں آیا۔

یہ واقعات ایسے وقت میں رونماء ہو رہے ہیں، جب اسرائیلی فورسز نے جمعرات کے روز "جنین" پر اپنے حملوں کا آغاز کیا، جس پر انہیں فلسطینی مقاومتی فورسز کے جوابی حملوں کا سامنا ہے۔ اس بارے میں صیہونی فوج کے ٹی وی چینل نے اعلان کیا کہ جنین میں غیر معمولی آپریشن جاری ہے، جس کی ہدایات براہ راست طور پر اسرائیلی حساس ایجنسی "شاباک" دے رہی ہے۔ بعض صہیونی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو وسیع پیمانے پر جنین میں شروع ہونے والے آپریشن کا مقصد فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے تین رہنماؤں کو گرفتار کرنا تھا۔ جنین میں اس صہیونی کارروائی میں 9 فلسطینی شہید اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1038121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش