0
Saturday 28 Jan 2023 08:03

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
اسلام ٹائمز. پنجاب یونیورسٹی میں احتجاجی طلبا اور سکیورٹی اسٹاف کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق طلبا تنظیم نے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کیے جس پر انہیں سکیورٹی اسٹاف نے منتشر کرنے کی کوشش کی تو تصادم ہو گیا۔ تصادم کے بعد مشتعل طلبا نے ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا، پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو طلبا تنظیم کے کارکنوں نے اہلکاروں پر بھی تشدد کیا۔ بعد ازاں پولیس نے احتجاجی طلبا کو منتشر کرنے کے لیے بھرپور لاٹھی چارج کیا اور انہیں وی سی آفس کے سامنے سے منتشر کر دیا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین اور پولیس اہلکاروں نے جلتے ہوئے ٹائر ایک دوسرے پر بھی پھینکے۔ بعد ازاں ایس پی اقبال ٹاؤن مزید نفری کے ساتھ یونیورسٹی پہنچے اور صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں پر حملہ کرنے والی تنظیم کے مشتعل کارکنان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی. 
خبر کا کوڈ : 1038125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش