QR CodeQR Code

مریم نواز آج شام لاہور پہنچیں گی، استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

28 Jan 2023 08:29

دبئی میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مریم نواز نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے، نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی سینیئر نائب صدر مریم نواز آج شام متحدہ عرب امارات سے لاہور پہنچیں گی، مسلم لیگ نون نے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ دبئی میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مریم نواز نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے، نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے۔ دوسری جانب کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کا نظریہ آگے چلانےکیلئے آ رہی ہیں، الیکشن سے پہلے معیشت کو ٹھیک کر لیا جائے گا، مریم نواز کارکنوں کیلئے امید کی کرن ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 1038127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038127/مریم-نواز-آج-شام-لاہور-پہنچیں-گی-استقبال-کی-تیاریاں-مکمل-کر-لی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org