QR CodeQR Code

مقبوضہ فلسطین، یہودیوں کی عبادت گاہ (synagogue) پر مسلح شخص کی فائرنگ، 7 افراد ہلاک

28 Jan 2023 08:53

قابض اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ یروشلم کے مشرقی حصے میں واقع نیوے یاکو نامی بستی میں ہولوکاسٹ کی یادگاری دن کے موقع پر پیش آیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کی عبادت گاہ (synagogue) پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ قابض اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ یروشلم کے مشرقی حصے میں واقع نیوے یاکو نامی بستی میں ہولوکاسٹ کی یادگاری دن کے موقع پر پیش آیا۔ قابض اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ عبادت گاہ میں فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بھی بمباری کردی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جمعے کی شب غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی، اسرائیلی طیاروں نے مہاجر کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔ اس سے قبل گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا اور حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت 10 فلسطینی  شہید ہو گئے تھے۔ دوسری جانب جہاد اسلامی نے غزہ پر بمباری کے جواب میں یہودی بستیوں پر مزائیل حملہ کیا تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 1038128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038128/مقبوضہ-فلسطین-یہودیوں-کی-عبادت-گاہ-synagogue-پر-مسلح-شخص-فائرنگ-7-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org