0
Saturday 28 Jan 2023 14:30

لاہور، کالعدم جماعت کیلئے چندہ جمع کرنے کا ملزم 6 مقدمات سے بری

لاہور، کالعدم جماعت کیلئے چندہ جمع کرنے کا ملزم 6 مقدمات سے بری
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیموں کیلئے چندہ جمع کرکے دہشت گردی کی مبینہ فنڈنگ کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم محسن بلال گھرکی کو 6 مقدمات میں بری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزم محسن بلال گھرکی کو 6 مقدمات میں بری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ  پراسیکیوشن ملزم کیخلاف شواہد پیش نہیں کر سکی۔

ملزم کی جانب سے محمد شیر گل قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ عدالت نے باقی پانچ مقدمات میں مزید دلائل طلب کر لیئے اور مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔ سی ٹی ڈی نے محسن بلال گھرکی کیخلاف 11 مقدمات کا چالان جمع کرایا تھا۔ ملزم محسن بلال گھرکی کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ سے ہے۔ ملزم پر دہشت گردی کیلئے فنڈ جمع کرانے کا الزام تھا۔ ملزم محسن بلال گھرکی کیخلاف سی ٹی ڈی نے 16 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان نے مقدمات درج کیئے۔ ملزم محسن بلال گھرکی تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1038184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش