QR CodeQR Code

امریکا کے زیر حراست قیدیوں کی تفصیلات ریڈ کراس کے حوالے

24 Aug 2009 09:27

امریکی فوج نے پہلی بار عراق اور افغانستان کے خفیہ حراستی مراکز میں موجود قیدیوں کے بارے میں معلومات ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۰۰۰۰۰


امریکی فوج نے پہلی بار عراق اور افغانستان کے خفیہ حراستی مراکز میں موجود قیدیوں کے بارے میں معلومات ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۔ نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق اور افغانستان میں امریکا کے زیر انتظام حراستی مراکز میں موجود قیدیوں کے بارے میں ریڈ کراس کو معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت امریکا حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد کے بارے میں دو ہفتے کے اندر انٹرنیشنل ریڈ کراس کو معلومات فراہم کرنے کا پابند ہے۔ اس عمل کا آغاز رواں ماہ سے ہوا۔ تاہم تشہیر نہیں کی گئی اور نہ ہی ریڈ کراس نے اس پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے ریڈ کراس کو ان قیدیوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی جو غیر ملکی جنگجو ہونے کے شبہ میں عراق اور افغانستان میں قید ہیں۔


خبر کا کوڈ: 10382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10382/امریکا-کے-زیر-حراست-قیدیوں-کی-تفصیلات-ریڈ-کراس-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org