QR CodeQR Code

17 ارب کی کرپشن، ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست

28 Jan 2023 15:32

ریفرنس سے بریت کی درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی، جس میں وکلا بریت کی درخواست پر اپنے دلائل دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے 17 ارب کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے ریفرنس سے بریت کیلئے درخواست دائر کر دی۔ ریفرنس سے بریت کی درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی، جس میں وکلا بریت کی درخواست پر اپنے دلائل دیں گے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ملک سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر فیصلے لئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ منی بجٹ سے حل نہیں ہوگا، ہمیں اپنے اخراجات کم کرنے ہوں گے، عوام کو سمجھنا پڑے گا کہ ہم کس مشکل کا سامنا کر رہے ہیں، ملک بہت ہی سخت حالات کی طرف جا رہا ہے، ہم نے ٹھیک اقدامات نہ کئے تو حالات سنگین ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1038201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038201/17-ارب-کی-کرپشن-ڈاکٹر-عاصم-نیب-ریفرنس-سے-بریت-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org