0
Saturday 28 Jan 2023 15:46

صہیونی لابی کے ذریعے ہمارا ایٹمی پروگرام خطرے میں ڈال دیا گیا، اعجاز چودھری

صہیونی لابی کے ذریعے ہمارا ایٹمی پروگرام خطرے میں ڈال دیا گیا، اعجاز چودھری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے عمران خان پر جھوٹے الزام لگائے ہیں، اسحاق ڈار پر بے نظیر کے دور میں ایک انویسٹی گیشن کمیشن بنا تھا، اسحاق ڈار نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا تھا کہ نوازشریف کی پوری فیملی منی لانڈرنگ کرتی ہے، پھر اسحاق ڈار عدالت میں دیئے گئے بیان سے منحرف ہوگئے تھے، 2017 میں جب خاقان عباسی وزیراعظم تھے تو اسحاق ڈار وزیراعظم کے طیارے میں فرار ہوگئے تھے پھر یہ ائیرفورس کے طیارے میں پاکستان واپس آئے، اگلے دن ان   کے سارے کیس ختم ہوگئے۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ شریف خاندان، ان کا سمدھی ہے جو مفرور ہوکر بھی اقتدار میں آجاتے ہیں، یہ یا تو اقتدار میں رہتے ہیں یا بیرون ملک۔

انہوں نے کہا کہ اس نے آتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ ڈالر 160 روپے پر لاؤں گا، لیکن معیشت کا بیڑہ غرق کرکے ڈالر فری فال میں بھیج دیا، اس کے دور میں ڈالر سمگل ہوا، اسحاق ڈار جھوٹا اور بے ایمان شخص ہے، آتے ساتھ ہی انہوں نے نیب قانون میں ترمیم کر کے کیسز ختم کروائے۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ مسلمانوں کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان ہے، اب صہیونی لابی نے ان کے ذریعے ملک کو اس مقام پر پہنچا دیا کہ ایٹمی پروگرام خطرے میں ہے۔ مریم نواز کی واپسی کے حوالے سے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ میں اس کا نام بھی نہیں لینا چاہتا، اس نے بلدیہ کا الیکشن تو لڑا نہیں، عمران خان کا مقابلہ کرنے نکلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش