QR CodeQR Code

طلبہ کو بی بی سی کی دستاویزی فلم کا کیو آر کوڈ فراہم کیا گیا

28 Jan 2023 18:53

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اس دستاویزی فلم کو ملک اور وزیراعظم کے خلاف پروپگنڈہ قرار دیا اور آئی ٹی ایکٹ کے دفعات کا سہارا لے کر فلم کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنس (ٹی آئی ایس ایس) ممبئی طلبہ یونین نے کیمپس میں بی جے پی حکومت کی جانب سے نریندر مودی پر تیار کی گئی بی بی سی کی دستاویزی فلم پر امتناع کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں فلموں کی اسکیرننگ کرنے والے طلبہ کو درپیش خطرات کے خلاف احتجاج کیا۔ طلبہ یونین کے اراکین نے بی بی سی دستاویزی فلم تک رسائی کے لئے ’کیو آر کوڈز‘ فراہم کئے ہیں۔ ٹی آئی ایس ایس عہدیداروں کی وراننگ کے باوجود طلبہ ایک جگہ جمع ہوئے۔ واضح رہے کہ بی بی سی نے ’انڈیا: دی مودی کوئسچین‘ کا دوسرا حصہ جاری کیا ہے، جس میں گجرات 2002ء فسادات کے لئے نریندر مودی کو راست طور پر ذمہ دار ٹہرایا ہے۔ اس دستاویزی فلم کا پہلا حصہ 19 جنوری کے روز جاری ہوا اور کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر اس کو شیئر بھی کیا گیا تھا۔ اس دستاویزی فلم میں صاف طور پر فسادات کے لئے مودی کو ذمہ دار ٹہرایا گیا اور کہا گیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر قتل و غارتگری جس کو دوسرے الفاظ میں ایک قتل عام کہا جاسکتا ہے، ریاست کی طرف سے مستقل مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

بھارت کی نامور یونیورسٹیوں میں دائیں بازو طلبہ تنظیموں کی جانب سے اسکریننگ اور اس کی آر ایس ایس کی ملحقہ تنظیم اے بی وی پی کی جانب سے اعتراض، احتجاجی اور جوابی مظاہروں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ دی پروگریسیو اسٹوڈنٹس فورم (پی ایس ایف۔ ٹی آئی ایس ایس) دائیں بازو طلبہ تنظیم جس نے دو دن قبل کیمپس میں اس دستاویزی فلم کی اسکرینگ کا اعلان کیا تھا کا کہنا ہے کہ وہ ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ٹی آئی ایس ایس کی دائیں بازو طلبہ تنظیم نے کہا کہ طلبہ آج شام 7 بجے دستاویزی فلم دیکھیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اس دستاویزی فلم کو ملک اور وزیراعظم کے خلاف پروپگنڈہ قرار دیا اور آئی ٹی ایکٹ کے دفعات کا سہارا لے کر فلم کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1038204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038204/طلبہ-کو-بی-سی-کی-دستاویزی-فلم-کا-کیو-آر-کوڈ-فراہم-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org