0
Saturday 28 Jan 2023 16:18

میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت کو 3 نام پیش

میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت کو 3 نام پیش
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے بعد میئر کراچی کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت کو تین نام پیش کردیئے گئے ہیں۔ میئر کراچی کے لئے پیش کئے گئے ناموں میں مرتضی وہاب، سعید غنی، نجمی عالم کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے تینوں ناموں پر غور کرنے کے بعد نام فائنل کیا جائے گا جبکہ ہوسکتا ہے قیادت صوبائی وزیر سعید غنی یا مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی نامزد کرے گی۔ واضح رہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کا ہاؤس مکمل ہونے پر میئر کراچی کا انتخاب ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1038210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش