QR CodeQR Code

خود کو پاکستان کا لیڈر کہنا والا آصف زرداری پر بیہودہ الزام لگا رہا ہے، مرتضی وہاب

28 Jan 2023 16:22

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کو کیسے ووٹ پڑ گئے، ہمیں ووٹ ہمارے کام کی وجہ سے ملے ہیں، کراچی والوں نے انہیں دیکھا جو دھرنوں کی سیاست کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی خدمت کا شیوہ پیپلز پارٹی کا ہے، آصف زرداری پر بیہودہ الزام لگایا گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے صرف الزامات لگا سکتے ہیں، جو خود کو پاکستان کا لیڈر کہتا ہے، وہ صرف میں میں کرتا رہتا ہے، صرف اپنی بات کرتا ہے، آصف زرداری پر بیہودہ الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی کو کیسے ووٹ پڑ گئے، ہمیں ووٹ ہمارے کام کی وجہ سے ملے ہیں، کراچی والوں نے انہیں دیکھا جو دھرنوں کی سیاست کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کراچی کی خدمت کی سیاست نہیں کرتا، یہ شیوہ پیپلز پارٹی کا ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کے پارکس کی رونقیں بحال کیں، 4 پارکس ہم پہلے ہی کھول چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1038211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038211/خود-کو-پاکستان-کا-لیڈر-کہنا-والا-آصف-زرداری-پر-بیہودہ-الزام-لگا-رہا-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org