0
Saturday 28 Jan 2023 17:20

خیبر پختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنیکا حکم

خیبر پختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے توانائی بچت کیلئے تجارتی مراکز رات ساڑھے آٹھ اور شادی ہال دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے پیش کردہ پالیسی پر خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے عملدرآمد کا آغاز کردیا۔ اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تجارتی مراکز رات 8 بج کر تیس منٹ اور شادی ہالز ہر صورت رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ اُدھر پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے تمام شادی ہالز کو رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کل سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کی پالیسی پر عمل درآمد سے انکار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1038224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش