QR CodeQR Code

این ایف سی ایوارڈ سے حصہ نہیں ملا تو اسلام آباد میں احتجاج کرینگے، زمرک اچکزئی

28 Jan 2023 18:20

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے ہفتے تک این ایف سی ایوارڈ سے قسط نہ ملی تو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے این ایف سی ایوارڈ سے حصہ نہ ملنے پر وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے یقین دہانی پر چند روز انتظار کرینگے۔ اگر یقین دہانی پوری نہ ہوئی تو بلوچستان کی صوبائی حکومت لائحہ عمل دے گی۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے ہفتے تک قسط نہ ملی تو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 1038231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038231/این-ایف-سی-ایوارڈ-سے-حصہ-نہیں-ملا-اسلام-آباد-میں-احتجاج-کرینگے-زمرک-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org