QR CodeQR Code

مکتب تشیع کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے

جب ہم احتجاج کی کال دینگے تو زمانہ یاد رکھے گا، شیعہ علماء کونسل

28 Jan 2023 18:59

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اس متنازعہ بل کو فی الفور کینسل نہ کیا گیا تو ہم اپنا لائحہ عمل پیش کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ متنازعہ ترمیمی بل کے حوالے سے اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی قیادت نے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ہم مکتب تشیع کے دفاع میں نہیں، بلکہ ملک خداداد پاکستان کے دفاع کے لئے نکلے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ اس متنازعہ بل کو فی الفور کینسل نہ کیا گیا تو ہم اپنا لائحہ عمل پیش کرینگے۔ انکا کہنا تھا کہ چونکہ یہ بل چور دروازوں سے پاس کیا گیا ہے۔ ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے انکا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ اپنے جائز حقوق کے دفاع کے لئے احتجاج کرے اور ہم بھی یہ حق رکھتے ہیں، جب ہم احتجاج کی کال دینگے تو زمانہ یاد رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 1038232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038232/جب-ہم-احتجاج-کی-کال-دینگے-زمانہ-یاد-رکھے-گا-شیعہ-علماء-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org