0
Saturday 28 Jan 2023 18:53

ایران سے بجلی کی فراہمی سے انڈسٹریل کا پہیہ چل پڑیگا، ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ

ایران سے بجلی کی فراہمی سے انڈسٹریل کا پہیہ چل پڑیگا، ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ
اسلام ٹائمز۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی کا کہنا ہے کہ ایران سے 100 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے بعد نہ صرف گوادر میں 24 گھنٹہ بجلی ہوگی، بلکہ انڈسٹریل کا پہیہ بھی چل پڑے گا۔ یہ بات انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر ہائی ٹرانسمیشن لائن کیسکو ظفر علی چلگری سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ظفر علی چلگری نے انہیں پاک ایران ٹرانسمیشن لائن اور نیشنل گرڈ بسیمہ تا پنجگور لائن پر جاری کام سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران ٹرانسمیشن لائن اس سال مارچ، جبکہ بسیمہ پنجگور لائن جون تک مکمل ہونگے۔ ایرانی حدود میں گریڈ اسٹیشن جبکہ پاکستانی حدود میں جیونی کے مقام پر 30 کلو میٹر لائن پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ جو کہ مارچ تک مکمل ہوگا اور موجودہ سسٹم میں 100 میگا واٹ اضافی بجلی شامل ہوجائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ اضافی سو میگاواٹ بجلی کی دستیابی کے بعد نہ صرف گوادر میں 24 گھنٹہ بجلی ہوگی، بلکہ انڈسٹریل کا پہیہ بھی چل پڑے گا۔ ساتھ ہی مکران ڈویڑن کی کھپت بھی پوری ہوجائے گی۔ گوادر میں پانی، تعلیم، صحت کے جدید اور معیاری سہولت دستیاب ہونے کے بعد بجلی کے مختلف منصوبے بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ جس کے بعد یہاں تمام بنیادی ضروریات موجود ہونگے۔ اس موقع پر ایس ڈی او حنیف میرانی اور سول انجینئر سیف اللہ بزدار بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1038233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش