QR CodeQR Code

عمران خان کا دماغ کام نہیں کر رہا وہ بوکھلا چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

28 Jan 2023 18:56

گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے عمران خان نے امریکہ پر الزام لگایا پھر ہر اداروں پر تنقید کرتا رہتا ہے، عمران خان اب نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور آصف علی زرداری پر الزامات لگا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے کی وجہ سے عمران خان کا دماغ کام نہیں کر رہا وہ بوکھلا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اوباڑو پہنچنے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بشیر آباد میں جام ہاؤس پہنچ کر پیپلز پارٹی کے سینیٹر جام مہتاب حسین ڈہر کی ہمشیرہ جو گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں تھیں کی تعزیت کی بعد ازاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد عمران خان کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے، پہلے انہوں نے امریکہ پر الزام لگایا پھر ہر اداروں پر تنقید کرتا رہتا ہے، عمران خان اب نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور آصف علی زرداری پر الزامات لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کو لے کر آئے تھے وہ اس کو سمجھ گئے تھے۔ سندھ میں مہنگائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آٹا اب 100 سو روپے فی کلو دکانوں پر فروخت ہو رہا ہے، جو مہنگائی ہوئی ہے وہ عمران خان کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1038234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038234/عمران-خان-کا-دماغ-کام-نہیں-کر-رہا-وہ-بوکھلا-چکے-ہیں-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org