0
Saturday 28 Jan 2023 19:29

عمران نیازی کے آصف علی زرداری کے خلاف بیانات بے بنیاد اور خطرناک ہیں، شہباز شریف

عمران نیازی کے آصف علی زرداری کے خلاف بیانات بے بنیاد اور خطرناک ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز سابق وزیرذعظم عمران خان کی جانب سے الزامات عائد کیے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے زرداری کے دفاع میں بیان جاری کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیانات بے بنیاد اور خطرناک ہونے کے ساتھ غیر ذمے دارانہ ہیں بلکہ ان کے سیاسی مخالفین کیخلاف زہر پھیلانے کیلیے سیاسی تھیوری کے نمونے کے مطابق ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر متعلقہ رہنے کی کوشش ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ اس نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کرنے کے لیے کس طرح نفرت کی سیاست کا سہارا لیا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کے لیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1038236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش