0
Saturday 28 Jan 2023 21:11

جب دینِ خدا کیخلاف اعلان جنگ کر دیا جائے تو مسلمانوں پر دفاع واجب ہے، علامہ جواد نقوی

جب دینِ خدا کیخلاف اعلان جنگ کر دیا جائے تو مسلمانوں پر دفاع واجب ہے، علامہ جواد نقوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا مغربی ممالک میں ایک تواتر کیساتھ قرآن کریم کی بے حرمتی کا جنایت کارانہ فعل سرانجام دیا جا رہا ہے، مغربی حکومتیں اس گستاخی کی جمہوریت، انسانی حقوق اور آزادئ اظہار رائے کے عنوان سے تائید کرتی ہیں، ہر چند مسلمانوں نے مذمتی بیانات دیئے ہیں اور عادت کے مطابق احتجاجات کئے ہیں، لیکن کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے یہ ممالک باز آ جائیں اور اس میں موجود شیاطین عبرت حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کی طرف سے ان ممالک کا بائیکاٹ نہیں کیا جاتا ان سے سفارتی تعلقات منقطع نہیں کئے جاتے خصوصاَ ثروت مند عرب ممالک ان سے تجارت بند نہیں کرتے، اس لئے مغربی ممالک میں یہ گستاخی "آزادی" کے نام پر ایک معمول بن چکی ہے، حالانکہ یہی آزادی ان ممالک میں بیٹھ کر صیہونزم اور ہولوکاسٹ پر بات کرنے پر حاصل نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اللہ کے دین کیخلاف اعلان جنگ کر دیا جائے تو مسلمانوں پر دفاع واجب ہے اور دفاعی اقدام کے طور پر ان ممالک کا بائیکاٹ،  ان سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرنا اور دنیا بھر میں انکے مفادات کو نشانہ بنانا واجبات دینی میں سے ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان حالات میں جب مسلمان حکومتیں مذمتی بیانات پر اکتفا کئے بیٹھی ہیں، مسلمان علماء و مفتیان سیاست بازی و تفرقہ بازی میں اندھے ہوئے پھر رہے ہیں۔ انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ جتنی توانائیاں ملک کے اندر سیاست بازی اور فرقہ واریت میں صرف کر رہے ہیں وہ دشمنان دین کیخلاف استعمال ہوں اور اس نفرت کا رخ مغرب اور گستاخوں کی طرف موڑ دیا جانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1038248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش