0
Saturday 28 Jan 2023 21:14

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے پر پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے پر پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ ڈالر کی تیز اڑان جاری ہے اور آج بھی مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر گھٹ کر 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمت مزید بڑھ گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 6 ہزار  500 روپے اور 5 ہزار 574 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 179184 (ایک لاکھ 79 ہزار 814) روپے کی سطح پر آگئی۔
خبر کا کوڈ : 1038250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش