0
Saturday 28 Jan 2023 21:46

پنجاب کے مختلف اضلاع سے 17 دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ

پنجاب کے مختلف اضلاع سے 17 دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی پنجاب کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع سے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے پستول، رائفلیں اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد ہوا، دہشت گردوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 6 دہشت گردوں کو کوتوالی سے گرفتار کیا گیا، 2 دہشت گردوں کو بھکھی، ایک کو منڈی بہاؤ الدین اور ایک دہشت گرد کو خوشاب سے گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ایک دہشت گرد کو چوبارہ، ایک کو لودھراں، ایک میاں چنوں اور ایک کو خانیوال سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے 47 کومبنگ آپریشن کئے گئے، 484 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 1038254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش