0
Saturday 28 Jan 2023 21:50

قیمتوں میں اضافے کی افواہوں پر سکردو میں تمام پٹرول پمپ بند ہو گئے

قیمتوں میں اضافے کی افواہوں پر سکردو میں تمام پٹرول پمپ بند ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں پر سکردو میں ایک بار پھر تمام پٹرول پمپ بند ہو گئے اور پورے شہر میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ میڈیا اور شوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمت میں 84 روپے فی لیٹر اضافے کی افواہوں پر سکردو میں پٹرول مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر کے تمام پٹرول پمپ بند ہو گئے۔ اکثر پٹرول پمپ پر پٹرول نہ ہونے کا بورڈ لگا دیا گیا ہے جبکہ عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ سکردو میں پٹرول پمپوں کا بند ہونا معمول ہے۔ گلگت سکردو روڈ ایک روز کیلئے ہی بند ہونے کی صورت میں سکردو میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش