QR CodeQR Code

وفاق میں ترقی پسند حکومت کے قیام کے ساتھ جی بی کی ترقی کا پہیہ چل چکا ہے، حفیظ الرحمن

28 Jan 2023 22:10

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتست مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی گزارش پر وزیراعظم پاکستان نے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کو اس عوامی منصوبے کے فنڈز اور پی سی ون کی منظوری کے فوری احکامات جاری کئے تھے۔ان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی سابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے دئیے گئے منصوبوں کا آغاز اور تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گلگت شہر کے عوام کیلئے سیوریج اینڈ سینیٹیشن سسٹم کا میگا عوامی منصوبہ ترقی پسند قیادت محمد نواز شریف کا گلگت شہر کے عوام کیلئے خصوصی تحفہ ہے۔ یہ اہم عوامی منصوبہ 4 سال عمران نیازی کی نااہلیوں اور لاپرواہیوں کا شکار ہوا۔ جس کی وجہ سے اس اہم عوامی منصوبے کی لاگت میں اربوں روپے کا آج اضافہ کرنا پڑا، وفاق میں عوام پسند، ترقی پسند حکومت کے قیام کے ساتھ ہی جی بی کی ترقی کا پہیہ بھی چل چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نون لیگ کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی گزارش پر وزیراعظم پاکستان نے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کو اس عوامی منصوبے کے فنڈز اور پی سی ون کی منظوری کے فوری احکامات جاری کئے تھے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی خصوصی کاوش سے پلاننگ کمیشن کے بڑے فورم سی ڈی ڈبلیو پی نے گلگت سیوریج اینڈ سینیٹیشن کے منصوبے مالیت 04 ارب 93 کروڑ کی منظوری دیدی ہے۔ گلگت شہر کے عوام کیلئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی خصوصی کاوشوں کا گلگت شہر کے عوام کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ اس عوامی منصوبے سے گلگت شہر کے عوام کو سیوریج اینڈ سینیٹیشن سسٹم کی اعلیٰ سہولیات 47500 گھرانوں کو میسر ہونگی۔ اس اہم عوامی منصوبے سے گلگت شہر کے عوام کو صاف پانی ملے گا آلودگی سے نجات میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت سے ایگریمنٹ کے مطابق سیوریج اینڈ سینیٹیشن سسٹم کے منصوبے کا مین ٹرنک، مین پائپ لائن اور روڈ کی سہولت کیلئے دو ارپ مالیت کا صوبائی منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی سابق صوبائی حکومت پہلے ہی مکمل کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت سیوریج اینڈ سینیٹیشن سسٹم کے میگا وفاقی منصوبے پر 03 ماہ کے اندر کام شروع ہوگا اور یہ عوامی منصوبہ تین سال میں 07 ارب کی لاگت سے مکمل ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1038261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038261/وفاق-میں-ترقی-پسند-حکومت-کے-قیام-ساتھ-جی-بی-کی-کا-پہیہ-چل-چکا-ہے-حفیظ-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org