QR CodeQR Code

اسلامی تحریک کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات، ترمیمی بل پر تحفظات

28 Jan 2023 23:03

علامہ شبیر میثمی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا کہ غیر آئینی متعصبانہ فرقہ واریت پر مبنی ترمیمی ایکٹ کو فی الفور واپس لے کر ملت جعفریہ سے بے چینی ختم کرنے کیلئے اسپیکر اسمبلی اپنا آئینی کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم پاکستان اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد نے فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2021ء بل پر ملت جعفریہ کے تحفطات کا اظہار کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا کہ غیر آئینی متعصبانہ فرقہ واریت پر مبنی ترمیمی ایکٹ کو فی الفور واپس لے کر ملت جعفریہ سے بے چینی ختم کرنے کیلئے اسپیکر اسمبلی اپنا آئینی کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 1038280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038280/اسلامی-تحریک-کے-وفد-کی-اسپیکر-قومی-اسمبلی-راجہ-پرویز-اشرف-سے-ملاقات-ترمیمی-بل-پر-تحفظات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org