QR CodeQR Code

ایران، حساس تنصیبات پر مائیکرو برڈ ڈرون حملے کی کوشش ناکام

29 Jan 2023 09:21

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق دفاعی تنصیب پر حملے کیلئے مائیکرو برڈز کا استعمال کیا گیا۔ ایک مائیکرو برڈ کو ائیرڈیفنس نے مارگرایا گیا جبکہ دو پھٹ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں دفاعی تنصیب پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے مرکزی شہر اصفہان کی فوجی تنصیب پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، بعد ازاں ایرانی حکام نے تصدیق کردی کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر ڈرون حملے کی کوشش بنادی گئی ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق دفاعی تنصیب پر حملے کیلئے مائیکرو برڈز کا استعمال کیا گیا۔ ایک مائیکرو برڈ کو ائیرڈیفنس نے مارگرایا گیا جبکہ دو پھٹ گئے۔ ایرانی وزارت دفاع  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ  ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 1038346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038346/ایران-حساس-تنصیبات-پر-مائیکرو-برڈ-ڈرون-حملے-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org