QR CodeQR Code

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ دشمنی کا ایک اور واقعہ، سادات برادری کی فصل کو آگ لگادی

29 Jan 2023 22:21

ذرائع کے مطاق گذشتہ ایک ہفتے میں مختیار شاہ، جنرل کونسلر سید سجاد شاہ، سید جلا شاہ متولی امام بارگاہ سید نزاکت شاہ کی فصلوں کو آگ لگائی جا چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ دشمنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں مخالفین نے شیعہ دشمنی میں سادات برادری کی پانچ ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگادی۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل کے قریب مخالفین نے سید نزاکت حسین شاہ کی 5 ایکڑ اراضی پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فصل جل کر خاکستر ہوگئی، ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں کوٹلہ قائم شاہ اور چاہ روشن والا میں بھی مسلسل یہی سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطاق گذشتہ ایک ہفتے میں مختیار شاہ، جنرل کونسلر سید سجاد شاہ، سید جلا شاہ متولی امام بارگاہ سید نزاکت شاہ کی فصلوں کو آگ لگائی جا چکی ہے


خبر کا کوڈ: 1038445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038445/ڈیرہ-اسماعیل-خان-میں-شیعہ-دشمنی-کا-ایک-اور-واقعہ-سادات-برادری-کی-فصل-کو-ا-گ-لگادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org